آزاد کشمیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور کے پلان کو بڑا دھچکا حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن سے نمٹنے کے لیے 10 ہزار کی اضافی فورس دینے سے صاف انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق رات گئے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی دو ہزار اہلکاروں کی نفری صرف امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ مزید 10 ہزار فورس بھیجنے کا مطلب عوام کے ساتھ تصادم اور جانی نقصان کا خطرہ ہوگا، جس کی اجازت وفاق نہیں دے گا۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، لہٰذا فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ صورتحال کو بگڑنے کے بجائے سنبھالا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے