کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے سالانہ لانچ ایونٹ میں نئی آئی فون 17 سیریز کے ساتھ اسمارٹ واچز اور ایئر پوڈز سمیت جدید ڈیوائسز متعارف کرا دی ہیں۔

ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوا، جسے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا۔ اس موقع پر کمپنی نے چار نئے آئی فون ماڈلز پیش کئے، جن میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ایپل نے اپنی اسمارٹ واچ لائن اپ میں بڑے اپڈیٹس متعارف کرائے۔ واچ سیریز 11، واچ الٹرا 3 اور نیا واچ SE لانچ کئے گئے، جو صحت، فٹنس اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کو ایک نئے معیار پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

آڈیو ڈیوائسز کے شوقین صارفین کے لیے ایپل نے ایئر پوڈز پرو 3 بھی شامل کر دیے ہیں، جو بہتر آواز اور پرفارمنس فراہم کریں گے۔

پاکستان میں آئی فون 17 سیریز کو رجسٹرڈ کرانے کے لیے پی ٹی اے ٹیکس کا حساب لگایا گیا ہے، اور مختلف ماڈلز کے لیے متوقع شرحیں بھی سامنے آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے